چیف انجینئرایل ڈی اے نے سست روی سے کام کرنے کی بنا ء پر دو سڑکوں پر جاری تعمیراتی کام رکوا دیا

ہفتہ 8 اگست 2020 18:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا نے سست روی سے کام کرنے کی بنا ء پر دو سڑکوں پر جاری تعمیراتی کام رکوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں طارق شہید روڈ سے چوک یتیم خانہ تک سڑک اور نوناریاں چوک سے ملتان روڈ تک سڑک شامل ہے۔ چیف انجینئر نے باقی ماندہ کام مکمل کرنے کے لئے سابقہ کنٹریکٹر کے رسک اور لاگت پر نئے ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں