اپوزیشن احتساب سے راہ فرار چاہتی ہے،ثانیہ کامران

ہفتہ 8 اگست 2020 22:39

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) تحریک انصاف سنٹر پنجاب وومن ونگ کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے مختلف اضلاع سے آئی ہوئی خواتین رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وہ اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے حکومت کے خلا ف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے، اپوزیشن ٹولہ احتساب سے راہ فرار چاہتا ہے لیکن اس بار انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، کرپٹ مافیا زیادہ دیر تک قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتا،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، شہری ابھی بھی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، خطرے سے بچنے کے لئے احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں، حکومت اور عوام نے مشکل حالات کا بھرپور مقابلہ کیا، اللہ کاشکراداکرتے ہیں کہ کورونا میں کمی آنے سے کاروبار کھلنا شرو ع ہوگئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں