پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ تحفظ بنیاد اسلام بل سے فرقہ واریت ختم ہو گی اس بارے اشکالات و اعتراضات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،عبداللطیف خالد چیمہ

ہفتہ 8 اگست 2020 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے وضاحت کی ہے کہ 6 اگست بدھ کی شام لاہور میں ہونے والے ملی مجلس شرعی کے اجلاس میں وہ شریک نہ تھے اور نہ ہی تحفظ بنیاد اسلام بل کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کی آراء سے وہ متفق ہیں مرکزی دفتر مجلس احراراسلام سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے والے تحفظ بنیاد اسلام بل سے فرقہ واریت ختم ہو گی اس بارے جو اشکالات و اعتراضات پیدا کیے جا رہے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں؛ رہی یہ بات کہ وہ قانونی سقم دور ہو یا کوئی ترمیم لائی جائے تو یہ تو ضابطے کے مطابق ہوتا رہتا ہے اور ہوتا رہے گا عبداللطیف خالد چیمہ نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل کے حوالے سے اہل سنت کے مکاتب فکر سکالرز اور کتب کے ناشر ان کی اے پی سی 9 اگست 2بجے مرکزی دفتر مجلس احرار اسلام نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ہو گی جس کے بعد شام پانچ بجے پریس بریفنگ میں مشترکہ موقف کا اظہار کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں