سی سی پی او پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں پیش پیش،44 پولیس اہلکاروں میں جہیز فنڈ، مالی امداد اور میڈیکل اسٹنٹس کے کثیر رقم کے چیکس تقسیم

7اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مالی معاونت کی جا رہی ہی: سی سی پی او ذوالفقارحمید

ہفتہ 8 اگست 2020 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں پیش پیش، پولیس اہلکاروں میں جہیز فنڈ، مالی امداد اور میڈیکل اسٹنٹس کے چیکس تقسیم کر دئیے گئے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے سب انسپکٹر اختر، سب انسپکٹر رمضان،فرزند، ارشد، کانسٹیبل ظفر اقبال، فیاض، سہیل سمیت 44 پولیس اہلکاروں میں چیکس تقسیم کئے گئے، ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مالی معاونت کی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدکاکہنا تھا کہ اہلکاروں کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے۔ پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد اور راہنمائی کیلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں