لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا اشتہاری ، عادی و عدالتی مجرموں کے خلاف کریک ڈائون جاری

۵رواں سال 07ماہ کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب7947اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار: ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان

ہفتہ 8 اگست 2020 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے شہر میں سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری، عادی و عدالتی مجرموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ اشتہاری ، عادی و عدالتی مجرموں کی گرفتاری کے لئے تھانوں کی سطح پر 174ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مجرمان کے خلاف بلا امتیازکارروائیاں کر رہی ہیں۔

اشفاق خان نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے جرائم میںکمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرموںکی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس نے رواں سال پہلی07ماہ کے دوران اشتہاری وعادی مجرموںکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب7947 مجرموں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اشفاق خان نے بتایا کہ اشتہاری مجرمان قتل ، اقدام قتل ،ڈکیتی ، راہزنی و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتارمجرموں میں2266 اشتہاری،2839 عادی جبکہ2842عدالتی مجرم شامل ہیں۔کیٹیگری اے کی1671 جبکہ کیٹیگری بی کی6276مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔دوسرے اضلاع سی405اشتہاری مجرمان کوبھی گرفتار کیا گیا۔ اشتہاری و عادی مجرم شہر کے اکثر سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ اشتہاری و عادی مجرم شہر کے اکثر سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اشفاق خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اشتہاری و عادی مجرموں کے خلاف کارروائیاںمزید تیز کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے اہداف بہر صورت مقررہ مدت میں پورے کئے جائیں۔ اشتہاری و عدالتی مجرمان کی گرفتاری کے حاصل کردہ اہداف پولیس افسران واہلکاروں کی مجموعی کارکردگی کا تعین کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں