پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا

ہفتہ 8 اگست 2020 23:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدرراجہ زاہد محمود،مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے ملتان روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

مشاورتی اجلاس آج شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ہوگا۔ مشاورتی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات، پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے صوبائی عہدیداران ،ضلعی صدور اورجنرل سیکرٹریز شریک ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں