ق*آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

اوکاڑہ پولیس نے گذشتہ ماہ میں 247 اشتہاری مجرمان بشمول 22 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا،بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد

اتوار 9 اگست 2020 18:51

R لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں تاکہ معاشرے میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ اسی سلسلے میں اوکاڑہ پولیس نے گذشتہ ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کی قیادت میں اوکاڑہ پولیس نے گذشتہ ماہ میں سمارٹ لاک ڈائون ، مویشی منڈیوں اور عید الاضحی سیکیورٹی کے فرائض انتہائی جانفشانی، محنت اور لگن سے سر انجام دیے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کاروائیاں بھی جاری رکھیں بالخصوص سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور اوکاڑہ میونسپل کارپوریشن ہنگامی بنیادوں پر پولیس کو کال کرتی رہی جس پر پولیس ٹیموں نے فوری طور پر رسپانس کیا جس کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی بابت ضلعی انتظامیہ اور اوکاڑہ میونسپل کارپوریشن کے افسران کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا گیا منڈی مویشیاں کے دوران عام لوگوں کے جانور ہتھیانے، جیب تراشی کرنے سمیت دیگر جرائم میں اضافہ ہونے کا احتمال ہوتا ہے لیکن پولیس نے جہاں اپنی روائتی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دیں وہاں مویشی منڈیوں میں کسی قسم کا جرم رپورٹ نہیں ہوا کیوں کہ یہاں پولیس کی فورس ہر وقت موجود رہی عید الااضحی جیسے اہم تہوار پر پولیس نے ضلع بھر کی مارکیٹوں میں گشت بڑھایا اور نماز عید کے اجتماعات پر پوری ذمہ داری کے ساتھ سیکورٹی فرائض ادا کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اس عرصہ کے دوران اسلحہ کے (154) مقدمات درج ہوئے جن میں ملزمان کے قبضے سے (4) رائفل۔ (11) بندوق۔ (134) پسٹل/ریوالور۔ (4)کاربین۔ (1) چھری اور(566)گولیاں برآمد ہوئیں۔اس عرصہ کے دوران منشیات کے (154) مقدمات درج ہوئے جن میں ملزمان سے (93.156)کلو گرام چرس، (0.400)گرام ہیروئن، (0.400) گرام افیون۔ (2956)لیٹر شراب۔ (365) لیٹر لاہن اور(20) چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں اور ایک شرابی گرفتار کیا گیا۔

اس عرصہ کے دوران(247)مجرمان اشتہاری جن میں (31) مجرمان اشتہاری Aکیٹگری،(194)مجرمان اشتہاری Bکیٹگری جبکہ (22) عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے۔اس عرصہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت نافذ شدہ قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ساؤنڈسسٹم کی خلاف ورزی پر(23) ، حساس تنصیبات کے تحت (4)۔ عارضی قیام گاہ آرڈیننس کے تحت(18) اور وال چاکنگ آرڈیننس کے تحت (2) مقدمہ درج کیے گئے ہیں۔

اس عرصہ میں قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے (14)مقدمات درج کر کے جوا پر لگی ہوئی بھاری رقم برآمد کی گئی ہے۔کاروائی برخلاف نمائش اسلحہ کرتے ہوئے (23) مقدمات درج کر کے اسلحہ ناجائز برآمد کیا گیا۔ مختلف جرائم میں ملوث اشخاص کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے (9) گینگ ہائے میں شامل (42)ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے (35)پسٹل، (1)رائفل اور (167) گولیاں و کارتوس برآمد کرنے کی ساتھ برآمدگی مال مسروقہ نقدی، موٹر سائیکل، مال مویشی، موبائل فون، LCD وغیرہ کل مالیت (7276500) روپے کی گئی۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع میں سیکیورٹی انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق امن و امان کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں