یونین کا دبائو :ریلوے کی پہلی خاتون سٹیشن منیجر کو چند گھنٹوں بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا

اتوار 9 اگست 2020 18:51

×لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) ریلوے کی پہلی خاتون اسٹیشن منیجر کو چند گھنٹوں بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا، اسٹیشن ماسٹروں کی طاقتور یونین نے سینٹرل سپیریئر سروس کے ریلوے گروپ کی خاتون افسر کو لاہور اسٹیشن منیجر کا عہدہ دینے پر مبینہ طور پر شدید مزاحمت کرکے انہیں ہٹانے پر مجبور کردیا، بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے یونین کے دباؤ میں پی آر کے لاہور ڈویڑن میں اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر 1 (اے ٹی او 1) کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اسٹیڈا منیجر کا چارج سیدہ مرزیہ زہرا کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پی آر انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں سیدہ مرزیہ زہرا کو لاہور اسٹیشن منیجر کا چارج سونپا تھا، اس پر اسٹیشن ماسٹرز ایسوسی ایشن نے اسٹیشن منیجر کی نشست پر سی ایس ایس آفیسر کے تقرر کے فیصلے پر احتجاج کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں