- لاہور، پی ٹی آئی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،محمد اشرف بھٹی

پیر 10 اگست 2020 10:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اس وقت تو ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو مہنگائی بے روز گاری سے نجات کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لئے بلاول بھٹو جیسے زیرک سیاست دان سے فائدہ اٹھایا جائے پی ٹی آئی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس لئے فی الفور اس حکومت سے نجات میں ہی عوام کی بہتری ہے اگر اس حکومت کو رخصت نہ کیا گیا تو پھر بہت دیر ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک دن کومہنگائی بے روز گاری سے نجات کے طور پر بھی منانے کا فی الفور اعلان کرے پیپلز پارٹی مہنگائی بے روز گاری سے نجات کا دن منانے کے لئے حکومت کا ہر سطح پر ساتھ دے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں