yحکومت کاغذ کی قیمت کے تعین کیلئے میکانزم وضع کری:بشارت جسپال

Cتعلیمی ادارے کھلنے سے پہلے ہی کاغذ مافیا نے قیمت بڑھا دی،حکومت نوٹس لے،غریب والدین بچوں کو مہنگی کتابیں مہیا کرنے سے قاصر ہیں،صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب

پیر 10 اگست 2020 10:03

[ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاغذ کی قیمت کے تعین کیلئے باقاعدہ میکانزم وضع کیا جائے۔ کورونا وباء کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھلنے سے پہلے ہی کاغذ مافیا نے کاغذ کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھا دی ہے جس سے کتابوں کی قیمتوں میںاضافہ اور نئی کتب کی اشاعت میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

غریب طبقہ اپنے بچوں کو مہنگی کتابیں مہیا کرنے سے قاصر ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے میں ناکام ہوئی تو ناخواندگی کا سیلاب پورے ملک کو جہالت کے سمندر میں ڈبو دے گا اور پہلے سے تباہ حال تعلیمی نظام پر کاری ضرب لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں انقلاب لانے کی باتیں تو بہت ہوتی ہیں مگرٹھوس اور عملی اقدامت دکھائی نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ کاغذ کی قیمتوں کے تعین میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے کتابوں کی قیمتیں بڑھتی رہتی ہیں۔ غریب اور متوسط گھرانوں کے والدین اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کیلئے تعلیمی وسائل مہیا کرتے ہیں حکومت قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والی کاغذ مافیا کے خلاف ایکشن لے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے جامع پالیسی وضع کرے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں