sلاہور ، ہائوس رابری کی وارداتوں میںملوث ڈکیت گینگ گرفتار

- زیورات ، نقدی ، ناجائز اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد

پیر 10 اگست 2020 10:03

ج* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) نواب ٹائون پولیس نے شہرمیں ہائوس رابری کی وارداتوں میںملوث ڈکیت گینگ کو گرفتارکرکے ان سے زیورات ، نقدی ، ناجائز اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمیدکی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے آپریشن و انویسٹی گیشن کی پولیس ٹیمیں دن رات سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر تشدد کرکے ڈکیتی کرنے والے گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او نواب ٹائون تیمور عباس کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ۔جس نے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے خالد اور زبیر نامی ملزمان گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضے سے وارداتوںمیں لوٹا ہوا مال برآمدکر کے ملزمان کو مزیدتفتیش کیلئے شعبہ انویسٹی گیشن کے لئے حوالے کر دیا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش چند روز قبل نواب ٹائون کے علاقے ای بلاک میں ہائوس رابری کی واردات کا اعتراف بھی کیا ہے۔ایس پی صدر غضنفرعلی شاہ نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او نواب ٹائون تیمور عباس کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ کابھی اعلان کیا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں