پاکستان اور عمران خان انشااللہ ساتھ ساتھ چلیں گے ،کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ‘جمشید اقبال چیمہ

پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کرنے سے پہلے عوام کو اپنے کارکردگی بتائیں‘وفد سے گفتگو

پیر 10 اگست 2020 12:39

پاکستان اور عمران خان انشااللہ ساتھ ساتھ چلیں گے ،کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ‘جمشید اقبال چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمران خان انشااللہ ساتھ ساتھ چلیں گے لیکن کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے ادوار میں عوام اور ملک کیلئے سوچنے کی بجائے اپنے اور اپنے حواریوں کے بارے میںسوچا اور ان کے ذاتی کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے ،دونوں جماعتیںوسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کرنے سے پہلے عوام کو اپنے کارکردگی بتائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ویلفیئر ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ اگر ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑنا پھینکنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور مافیاز کو بے نقاب کرنے کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں ، ملک میں پنجے گاڑھنے والے یہ عناصر مزاحمت کررہے ہیںلیکن انہیں بالآخر قانون کے دائرے میں لا یا جائے گا ۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح نا مراد ہی رہیںگے اور پاکستان مراد پائے گا ۔وزیر اعظم عمران خان بے خوف لیڈر ہیں اور انہوںنے ہر کڑے وقت میں اپنے فیصلوں سے ثابت بھی کیا ہے ۔پارٹی رہنما اورکارکنان مشکلات کے باوجود حکومت کے بہترین اقدامات کو عوام کے سامنے لائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں