وفاقی حکومت کاپاکستان بھر میں 13 اگست سے پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

130 اضلاع کے 3 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائے گی‘ کوارڈی نیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر

منگل 11 اگست 2020 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں 13 اگست سے پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، مہم کے دوران 130 اضلاع کے 3 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 9 سے 59 ماہ کے بچوں کو وٹامن اے بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو پروگرام کی جانب جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں کامیاب پولیو مہم کے بعد انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 13 اگست سے شروع کیا جارہا ہے، مہم ملک بھر کے 130 اضلاع میں چلائی جائے گی جس میں 5 سال کی عمر تک کے 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق خیبرپختونخوا میں 13 اگست، پنجاب اور سندھ میں 15 اگست جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں 17 اگست سے سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔پی پی ای پی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے انسداد پولیو مہم کے دوران 6 سے 59 ماہ کے بچوں کو وٹامن اے بھی دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں