لاہور ،چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

منگل 11 اگست 2020 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ہڈیارہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے سرور کے گھر سے 5لاکھ90 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، نواب ٹائون میں ڈاکووں نے اسلم کے گھر سے 4لاکھ25ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان، سمن آباد میں ڈاکووں نے واجد علی کے گھر گھس کر3لاکھ 80ہز ار کی نقدی لوٹ لیے .بادامی باغ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے نثار کے گھر سے 1لاکھ 65ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گجر پورہ میں ڈاکووں نے سلیم کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا سبزاہ زار میں ڈاکوئوں نے غفور سی70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان , غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے اسد سی45 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے عمران سی25 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔

جبکہ نصیر آباد اور شمالی چھائونی سے گاڑیاں اور شادمان، لوئر مال اور گرین ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں