مریم نواز نے لیگی کارکنوں کو اپنی سیاست کا ایندھن بنانے کی ناکام کوشش کی ‘ جمشید اقبال چیمہ

اس واقعہ کے بعد شہباز شریف کیوں سامنے نہیں آئے ،انکے رسمی بیان نے حقیقت کا پردہ چاک کر دیا ‘ سیکرٹری جنرل انصاف ویلفیئر ونگ

بدھ 12 اگست 2020 13:19

مریم نواز نے لیگی کارکنوں کو اپنی سیاست کا ایندھن بنانے کی ناکام کوشش کی ‘ جمشید اقبال چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے نیب پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کو اپنی سیاست کا ایندھن بنانے کی ناکام کوشش کی ، مریم نواز کی سوچ انتشار پر مبنی ہے جو ان کی نیب پیشی کے موقع پر عیاں ہوگئی ہے ،پولیس نے کارکنوں کی جانب سے پتھرائو میں شدت آنے کے بعد انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔

اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی سے قبل گاڑیوں میں پتھر رکھنے کی فوٹیجز سارے ملک کی عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لی ہیں اور اس کے باوجود چوری اوپر سے سینہ زوری کے مصداق اپنے جرم کو قبول نہیں کیا جارہا ۔ انہوںنے کہا کہ مریم نواز کی منفی سوچ کی وجہ سے پارٹی کے کئی سینئرز رہنما اور سنجیدہ کارکنان بھی پریشان ہیں اور وہ دبے لفظوں میں ان سے لا تعلقی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست، عزت اور وقار کو جتنا نقصان مریم نواز نے پہنچایا اتنا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔ بتایا جائے اس واقعہ کے بعد ان کے چچا شہباز شریف کیوں سامنے نہیں آئے بلکہ انہوں نے صرف میڈیا کے لئے رسمی بیان جاری کیا ہے جس سے ساری حقیقت آشکار ہو گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں