لیگی کارکنا ن پر تشدد کرانے پر حکومت کو شرم آ نی چاہیے ‘ سلیم ر ضا

بدھ 12 اگست 2020 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ لیگی کارکنا ن پر تشدد کرانے پر حکومت کو شرم آ نی چاہیے ،نیب نے اگر مر یم نواز کو طلب کیا ہی تھا تو ان سے تحقیق کرنے سے انکار کیو ں کیا،مسلم لیگ(ن) کو جھکانے کے خواب دیکھنے والے پرو یز مشر ف کے انجام سے سبق حا صل کر یں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) پر امن اور محب و طن جماعت ہے اس نے کبھی بھی قانو ن کوہا تھ میں لینے کی کو شش نہیں کی بلکہ ہمیشہ قانو ن کااحترام کیا ۔انہو ں نے کہاکہ جب ملکی اداروں نے بلا یا تو مسلم لیگ کے قا ئد میاں نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھو ڑ کر پاکستان آ ئے اورانہو ں نے تمام مقد ما ت کا سامنا کیا ، میاں حمزہ شہباز ایک سا ل سے اداروں کی تحو یل میں ہیں ۔ نیب آ فس کے سامنے کارکنان اور شہریو ں پر بد تر ین شیلنگ اور لا ٹھی چار ج کر کے انہیں اشتعال انگیزی پراکسایا گیا جو قا بل مذمت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں