سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلرز اور ریسنگ، زگ زیگ اور ہلڑ بازی کرنیوالوں کے خلاف کمر کس لی

جمعرات 13 اگست 2020 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلرز اور ریسنگ، زگ زیگ اور ہلڑ بازی کرنیوالوں کے خلاف کمر کس لی، کینال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، علامہ اقبال روڈ، ڈیفنس فیز 5 اور فیز 8 پر اضافی موٹرسائیکل دستے تعینات، مولانا شوکت علی روڈ، بلیوارڈ جوہر ٹاون، مین بلیوارڈ گلبرگ اور جی ٹی روڈ، بند روڈ کیلئے خصوصی انتظامات کر دئیے گئے، ون ویلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے 200 پٹرولنگ افسران،49 موٹرسائیکل دستے اور 13 ایمرجنسی اسکواڈز تشکیل جشن آزادی پر 11 ڈی ایس پیز، 140 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گیں، جش آزادی پر آج اور کل مجموعی طور پر 26 سو سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے ایس پی ٹریفک حماد رضا قریشی اور ایس پی ٹریفک محمودالحسن گیلانی تمام انتظامات کی سپرویڑن کریں گیں، شہریوں کی فوری مدد اور ٹریفک کی روانی کیلئے تمام ڈی ایس پیز کو ایک ایک ایمرجنسی اسکواڈ بھی فراہم کر دیا گیا،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں