پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام لاہور میں 100 سے زائد مقامات پر جشن آزادی کے کیک کاٹے گئے

جمعہ 14 اگست 2020 23:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور میں 100 سے زائد مقامات پر جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹے گئے، پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام اور ریلیاں نکالی گئیں، پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شنیلاروتھ ، ام البنین سمیت ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان، ملک امانت علی ، شاہ رخ جمال بٹ، حاجی فیاض ، چوہدری کامران عباس، آصف جٹ ، ڈاکٹر محمود شریف ، چوہدری محسن مزمل ، فواد رسول ، محمد مدنی ، سلمان ظفر، چوہدری طاہراقبال، تنویر خان میو، رانا عبدالسمیع ، میاں عاصم محمود، شیراز احمدچیمہ، ملک فضل حسین ، جاوید بھٹی ، اشفاق بلوچ ،عرفان گجر، چوہدری ریاض، مہر نعیم اللہ تاج، سمیت دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے اپنی رہائشگاہوں اور پارٹی دفاتر میں تقریبات کا اہتمام کیا ، جشن آزادی کے کیک کاٹے گئے اور14 اگست جشن آزاد ی کی ریلیاں نکالی گئیں،تقریبات اور ریلیوں سے پارٹی اراکین قومی اسمبلی اور پارٹی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قیام پاکستان کے سلسلے دی جانے والی بے مثال قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی، دوقومی نظریے کی بنیاد پر انگریز اور ہندوسامراج سے آزادی حاصل کی ، مسلمانان برصغیر قائداعظم محمد علی جناح کی زیرِقیادت ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، پاکستان کے مسلمان اپنے وطن پر فخر کرتے ہیں،73 واں جشن آزادی پوری قوم کو مبارکباددیتے ہیں اور اس بات کا ہم عہد کرتے ہیںکہ اپنے پیارے وطن پاکستان کی خاطر کسی قربانی سے بھی دریغ نہیںکریںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں