انصاف ویلفیئر ونگ سنٹرل پنجاب کے زیرِاہتمام اضلاع اور تحصیل کی سطح پر جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 14 اگست 2020 23:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ سنٹرل پنجاب کے زیرِاہتمام تمام اضلاع اور تحصیل کی سطح پر جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، عہدیداران نے پرچم کشائی اور کیک بھی کاٹے اور ریلیاں نکالیں ، جشن آزادی کی تقریب سے انصاف ویلفیئرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری سجاد مہیس نے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے پاکستانی قوم اپنے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور عہدکرتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ایک اسلامی ، فلاحی اور جمہوری ریاست بنا کر دم لیںگے، پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس موقع پر شیراز احمدچیمہ اور قزل ارسلان چٹھہ سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں