رائے ونڈ ،حسد نے بچے کی جان لے لی ،چند روز قبل قتل ہونے والے 2سالہ معصوم بچے اویس کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا

منگل 25 اگست 2020 23:50

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2020ء) رائے ونڈ میں حسد نے بچے کی جان لے لی ،چند روز قبل قتل ہونے والے 2سالہ معصوم بچے اویس کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ،مقتول بچے اویس کے تایا اور تائی ہی نکلے ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے علاقے مشن کالونی میں 2 سالہ معصوم بچے اویس کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ۔اویس کے تایا اورتائی ہی قاتل نکلے ۔

(جاری ہے)

ملزمہ فوزیہ نے اپنے جیٹھ علی احمد کے ساتھ مل کر بچے کا گلہ دبایا اور اینٹیں مار کر قتل کر دیا تھا ۔ملزمان نے بچے کو بے دردی سے قتل کرکے نعش گھر کے پیچھے خالی پلاٹ میں پھینک دی تھی ۔ملزم تایا اور تائی نے گھر میں شادی کی تقریب کے دوران موقع پا کر بچے کو قتل کیا ۔ملزمہ فوزیہ مقتول 2سالہ بچے اویس کو اپنے بھائی کوگود دینا چاہتی تھی خاندان کے لوگ مقتول بچے اویس سے بہت پیار کرتے تھے جو ملزمہ فوزیہ کو برداشت نہ تھا ۔ڈی ایس پی سی آئی اے صدر دانش آصف رانجھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں