محکمہ لائیو سٹاک نے بھیڑوں کی افزائش نسل کیلئے اعلیٰ اوصاف کے مینڈھوں کی فراہمی شروع کردی‘ معاون خصوصی محکمہ لائیو سٹاک

جمعرات 2 جنوری 2014 16:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء)زیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف معاون خصوصی محمد ارشد جٹ محکمہ لائیو سٹاک نے کہا ہے کہ بھیڑوں کی افزائش نسل کے لیے اعلیٰ اوصاف کے مینڈھوں کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے اور بھیڑپال حضرات سمیت لائیو سٹاک فارمرزمحکمہ لائیو سٹاک کے فارموں سے رجوع کریں جہاں سے انہیں اعلیٰ اوصاف کے بہترین خصوصیات کے حامل مینڈ ہے انتہائی ارزاں نرخوں پر فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق پنجاب سے زیادہ سے زیادہ گوشت اور اون کی پیداوار حاصل کی جاسکے۔

محمد ارشد جٹ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بھیڑیں پال کر بھرپور مالی منفعت حاصل کی جاسکتی ہے کیونکہ اس اقدام سے جہاں ایک طرف گوشت کی بھرپور پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتاہے وہیں اون کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر کے ملکی معاشی استحکام و اقتصادی ترقی میں معاونت فراہم کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ بھیڑوں اور بکریوں کو تندرست و توانارکھنے کے لیے ان کی حفاظت بھی ضروری ہے لہٰذا مویشی پال حضرات اور لائیو سٹاک فارمرز بھیڑوں و بکریوں کو ہر 4ماہ کے عرصہ میں کم از کم ایک بار کرم کش ادویات ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھیڑوں کی بہتر افزائش نسل کے لیے ضروری ہے کہ ان کی اون کی ہر 6ماہ کے دوران ایک مرتبہ موسم بہار اور دوسری مرتبہ موسم خزاں کے دوران کتروائی کروائی جائے تاکہ انہیں پھلنے پھولنے اور بڑھوتری کا بھر موقع مل سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں