عوام کی خوشحالی کے بغیر معاشرے میں مطلوبہ تبدیلی نہیں آئے گی‘ پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ

ہفتہ 4 جنوری 2014 14:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کے بغیر معاشرے میں مطلوبہ تبدیلی نہیں آئے گی، بلدیاتی اداروں سے براہ راست عام آدمی کا اس کی دہلیز پر ریلیف ملے گا اور گلی محلے کے ترقیاتی کام انجام پائیں گے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنی سیاسی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنے قابل ترین نمائندوں کو نامزد کیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومت کیخلاف سڑکوں پرآنے سے صاف انکار کردیا ہے،ناکامی کے بعد کنٹینر برانڈانقلاب بھی اپنے انجام کوپہنچ گیا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے انکار نے اپوزیشن کوراہ فراراختیار کرنے پرمجبورکردیا۔اگراپوزیشن کاشوق پوراہوگیا ہو تو سڑکوں سے اٹھ کرواپس پارلیمنٹ میں آجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے دس سال میں جوکچھ بویاتھاوہ انہیں اپنے ہاتھوں سے کاٹناپڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے تعمیر و ترقیاتی کے منصوبے دیگر صوبو ں کے لئے مثال ہیں۔ میٹر وبس سروس کو جنگلہ بس کہنے والے عوام کو بتائیں کہ دیگر ملکوں کے وزرائے اعلیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کے کیوں معترف ہیں، پوری دنیا مسلم لیگ ن کی قیادت کو سراہ رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں