رائیونڈ،مسلح ڈاکوئوں نے واردات کے دوران خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان بھی لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 4 ستمبر 2020 23:35

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2020ء) رائے ونڈ کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوئوں نے واردات کے دوران خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان بھی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ کے علاقہ کلے دا کوٹ میں تین مسلح ڈاکوغضنفر نامی شہری کے گھر میں داخل ہوئے اورلوٹ مار کے بعد گھرمیں موجود خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ۔ پولیس نے متاثرہ خاندان کے سربراہ غضنفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں