سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے والٹن ائیر پورٹ پر خاتون پائلٹ کے بیان سمیت جہاز اور جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے والٹن ائیر پورٹ پر خاتون پائلٹ کے بیان سمیت جہاز اور جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز والٹن ائیر پورٹ پر تربیتی طیارہ لینڈنگ کے دوران نوز ویل ٹوٹنے کی وجہ سے مین رن وے پر گر پڑا جبکہ اس کو چلانے والی خاتون پائلٹ پریسا امتیاز تھی جن کا سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے بیان ریکارڈ کیا اور ان کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا گیا جس کی رپورٹ بھی ٹیم کو فراہم کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ میں کسی قسم کے نشہ آورمشروبات اور ادویات کا استعمال نہیں نکلا جبکہ تربیتی خاتون پائلٹ کا فلائنگ ریکارڈ بھی درست پایا گیا اور اس کے بعد ہی خاتون پائلٹ کو سولو فلائٹ کرنے کی اجازت ملی ۔ٹیم نے جہاز کا مکمل معائنہ کیا اور ٹوٹنے والے جہاز کے فرنٹ ویل اور جو جہاز کو لینڈنگ کے دوران نقصان پہنچا اس کی تصاویر اور ویڈیوز کلپ بھی بنائے ۔ٹیم نے جہاز کا ریکارڈ بھی نجی فلائنگ ٹرینگ کمپنی سے لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں