کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، لاہور کے میئر کا انتخاب پی ٹی آئی جیتے گی‘میاں محمودالرشید

وزیر ہائوسنگ سے پی پی 160کے پی ٹی آئی رہنمائوں کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) صوبائی وزیرہائوسنگ میاں محمدالرشید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لی گی۔تمام کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا آغاز کر دیں۔لاہور کے میئر کا انتخاب انشاء اللہ پی ٹی آئی جیتے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 160کے مقامی پی ٹی آئی رہنمائوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور پی پی 160میں پی ٹی آئی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کے ضمن میں ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔میاں محمدالرشیدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بلدیاتی اداروں کو مکمل بااختیار بنا دیا گیا ہے اوربلدیاتی انتخابات کے ذریعے عام آدمی کی مقامی حکومتوں میں شمولیت یقینی بنائی گئی ہے۔

بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔میاں محمدالرشیدنے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کارکن بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈور ٹوڈوررابطہ عوام مہم کا آغاز کریں اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات جیت کر عوام کے مقامی سطح کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں