پاکستان رینجرزا کیڈمی کے وفدکا ایمرجنسی سروسزاکیڈمی اور ریسکیوہیڈ کوآٹرز کامطالعاتی دورہ

وفد کے ارکان نے پنجاب ایمرجنسی سروس کی کارکردگی اور ڈائریکٹر جنرل کی خدمات کو سراہا

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پاکستان رینجرز اکیڈمی کے فیکلٹی سٹاف وزیرتربیت 21کیڈٹس پر مشتمل وفد نے آفیسر کمانڈنگ پاکستان رینجرز اکیڈمی میجر خالدکی سربراہی میں پنجاب ایمرجنسی سروس )ریسکیو(1122 ہیڈ کوآرٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کامطالعاتی دورہ کیا۔وفد کا استقبال ڈاکٹر علی امام ایجوٹینٹ ٹریننگ / میڈیکل ونگ کے سربراہ نے کیا۔

وفد نے ایمرجنسی سروس اکیڈمی میںجاری مختلف تربیتی کورسز کا مشاہدہ کیاجس میںمیڈیکل ،اربن سرچ اینڈ ریسکیو،گہرے کنوئیں سے ریسکیوکرنا،موٹر بوٹ آپریٹنگ،فائر فائٹنگ،بلندی سے ریسکیو کرنا،ڈرائیونگ اور تیراکی شامل ہیں۔مندوبین کو میڈیکل، فائر اور ریسکیو لیبز کا بھی مشاہدہ کروایا گیا جہاں انہیں امدادی کاموں میں امدادی سامان کے مناسب استعمال کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں تربیتی مقاصد کے لئے اس کے استعمال کے بارے میںبھی آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

وفد کو صوبائی مانیٹرنگ سیل کے انچارج نعیم مرتضیٰ نے مانیٹرنگ سیل کا بھی مشاہدہ کروایا جہاں انہیں ضلعی سطح پر گاڑیوں کی نقل وحرکت،کال ریکارڈنگ ،ایمرجنسی ڈیش بورڈ ڈیٹا،شہریوں کی شکایات اور کنٹرول رومز کی لائیو مانیٹرنگ بارے بریفنگ دی گئی۔مزید براں وفد کو مریضوں کی منتقلی ،موٹربائیک ایمبولینس سروس اور گمشدہ افرادکی مدد کیلی1192ہیلپ لائن بارے میںبھی آگاہ کیاگیا۔

اس موقع پر رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے وفد کو پاکستان میں ایمرجنسی سروس اصلاحات اور لاہور میں 6ریسکیواسٹیشنوں،14ریسکیو ایمبولینسوں اور 200ریسکیو اہلکاروںسے شروع ہونے والی بطور پائلٹ پراجیکٹ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی شاندار کامیابی بارے آگاہ کیا۔انہوں نے وفد کو مزید بتایا کہ اب تک پنجاب ایمرجنسی سروس نے 85لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوسروسز فراہم کیں اور پنجاب بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد آتشزدگی کے حادثات میں بروقت رسپانس اور پیشہ وارانہ فائرفائٹنگ کی بدولت 450ارب روپئے مالیت کے ممکنہ نقصانات کو بھی بچایا۔

انہوں نے وفد کے شرکاء سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے ایمرجنسی سروسزاکیڈمی کی پاکستان ریسکیو ٹیم جنوبی ایشیاء میں پہلی ٹیم ہے جس نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیوایڈوائزری گروپ سے سرٹیفیکیشن حاصل کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے ایمرجنسی مینجمنٹ اورمعاشرے میں سیفٹی کلچر کے فروغ کیلئے پنجاب بھر کی یونین کونسلوں میں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں قائم کیں اور اس سلسلے میں اب تک دس لاکھ سے زائد شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جاچکی ہے ۔

پاکستان رینجرز اکیڈمی سے آنے والے وفد کے سربراہ میجرخالد نے پنجاب ایمرجنسی سروس کی مثالی کارکردگی شہریوں کو تحفظ احساس فراہم کرنے اور اقوام متحدہ سے سرٹیفکیشن کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیراور اُن کی ٹیم کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور رجسٹرار اکیڈمی کو اعزازی شیلڈپیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں