پنجاب میں ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 15 دن کے لیے موخر کر دی گئی

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پنجاب میں ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 15 دن کے لیے موخر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی درخواست پر ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت موخر کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پنجاب کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کرنی تھی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے ویلیج، پنچائت و نیبرہوڈ کونسلوں کے ناموں کی منظوری کے لیے مہلت مانگ لی ہے، دوسری طرف الیکشن کمیشن نے کرونا صورت حال میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تفصیلی موقف طلب کر لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن و دیگر نے شرکت کی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے لیے کونسلوں کے ناموں کی کابینہ سے منظوری کے لیے وقت درکار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں