اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کاشالامار لنک کے روڈ کے علاقے میں واقع پلاسٹک فیکٹری کا دورہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف فیلڈ میں موجود ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے شالامار لنک کے روڈ کے علاقے میں واقع پلاسٹک فیکٹری کا دورہ کیا۔فیکٹری انتظامیہ ڈینگی ورکرز کو ڈینگی کے حوالے سے انتظامات کو چیک کرنے نہیں دے رہی تھی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف اطلاع ملتے ہی فوری فیکٹری پہنچے اور فیکٹری انتظامیہ سے ملاقات کی اور ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے متعلق دریافت کیا.اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے فیکٹری مالک کو سختی سے وارننگ جاری کی آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی ہدایات کیں. انہوں نے فیکٹری مالک کو ڈینگی ورکرز سے تعاون کرنے کا بھی کہا.ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی سروئلنس کے حوالے سے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں