حکومت پنجاب نے خواتین کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، مومنہ وحید

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:09

حکومت پنجاب نے خواتین کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، مومنہ وحید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے قائم سنٹر کو بھی ازسرنو فعال کردیا گیا ہے اور اس سنٹر کے لئے تمام تر وسائل اور معاونت فراہم کریں گے۔ خواتین کے پر تشدد کے واقعات پر سخت اقدامات کررہے ہیں کوئی مجرم سزاسے نہیں بچ سکے گا۔

ہر سطح پر مجرمان کو گرفتار کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں، خواتین کی ترقی کے لئے ہر شعبہ میں مواقع فراہم کررہے ہیں، خواتین کی ترقی سے ہی معاشرہ کی ترقی ممکن ہے۔انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت پنجاب نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔کسی صورت خواتین کو نظر انداز نہیں کیاجائے گا، خواتین ہمارے معاشرہ میں اہم کرداراد اکرتی ہیں، کوئی قوم خواتین کی ترقی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا خواتین کی ترقی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں