جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کی جانب پہلا قدم ہے، سیدہ زہرا نقوی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقی ہوئی۔ جنوبی پنجاب جلد نیا صوبہ بنے گا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کی جانب پہلا قدم ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اسمبلیوں میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا جو وعدہ کیا اس کی جانب قدم اٹھ رہے ہیں اور ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ قائم کئے گئے ہیں اور بہت جلد وزیراعظم عمران خان ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ہمیں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے بہت محنت کرنا پڑی اور اس ضمن میں رولز آف بزنس میں تبدیلیاں کی گئیں اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 16 سیکرٹریز تعینات ہیں۔ جنوبی پنجاب کیلئے مختص ترقیاتی فنڈز کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے اور یہ فنڈز صرف جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہوں گے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بھی بنے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں