سیاسی کسمپرسی کی شکار اور شکست خوردہ اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، ہمایوں اختر

ہفتہ ستمبر 13:19

سیاسی کسمپرسی کی شکار اور شکست خوردہ اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ یہ طے ہو چکا ہے کہ پاکستان میں اب ماضی کا کرپشن ماڈل نہیں چلے گا ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت ،قوم اورتمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی ہے ، حکومت کو سیاسی کسمپرسی کی شکار اورشکست خوردہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی واویلا ہے کہ انہیں کسی نہ کسی طرح کرپشن کیسز سے ریلیف مل جائے لیکن دنیا ادھر کی ادھر تو ہو سکتی ہے تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے اصولی نظریے اور موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی ،یہ طے ہو چکا ہے کہ پاکستان میں اب ماضی کا کرپشن ماڈل نہیں چلے گا ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وژن اور عزم سے جس طرح ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالا ہے عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیںالبتہ اپوزیشن نے اپنی آنکھوں پر بغض اور حسد کی پٹی پابند رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک دوسرے کو سکیورٹی رسک قرار دینے والے آج بغلگیر ہیں لیکن قوم ان کے چہرے نہیں بھولی اور وقت آنے پر ان کا محاسبہ بھی کرے گی ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments