وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح کی پر ترقیاتی سکیموں کو متعلقہ ڈی سی چیک کرنے کی اتھارٹی ہے ، لاہور سمیت تمام اضلاع میں فلٹریشن پلانٹ جلدفعال کیے جائیں گے، کمشنر

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:19

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح کی پر ترقیاتی سکیموں کو متعلقہ ڈی سی چیک کرنے کی اتھارٹی ہے ، اس کے معیار، کام کی رفتار اور مقررہ مدت میں تکمیل کو ڈپٹی کمشنرز یقینی بنائیں۔ کمشنر نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں کم سے کم وقت میں تمام فلٹریشن پلانٹ فعال کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی ز تمام فلٹریشن پلانٹس کے فعال ہونے کو چیک کریں گے اور نئے لگانے کے ساتھ ساتھ پرانے پلانٹس کی فعالیت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ترقیاتی سکیم کا باقاعدہ افتتاح اور مقررہ مدت میں تکمیل کی پابندی پر عملدرآمد کیا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سکیم کا عوامی ضرورت ہونے کی ڈی سیز تصدیق کریں گے تا کہ سرکاری خزانہ کا خرچہ شہریوں کی ضرورت کے عین مطابق ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز کو سکیورٹی ادائیگی سے پہلے محکمے متعلقہ ڈی سی سے اجازت لیں۔ کمشنر نے ڈی سیز کانفرنس میں لاہور کی 765شیخوپورہ 481،قصور 464 اور ننکانہ کی 120 سکیموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکسز کو مکمل کر کے کووڈ 19 کے بعد سپورٹس ایونٹ کرائے جائیں۔ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کی 765 میں سے 763 ترقیاتی سکیمیں منظور ہو چکی ہیں جبکہ 490 سکیموں کے ٹینڈر اور 419 کے ورک آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں مہیا کل فنڈز کا 99 فیصد خرچ ہو چکا ہے۔ کمشنر لاہور نے ہفتہ کے روز کے اجلاس میں پی ایچ اے کے ہارٹیکلچر انسٹیٹیوٹ کی سکیم کی منظوری بھی دی۔انہوں نے کہا کہ فل ڈے ڈی سی کانفرنس میں ترقیاتی سکیموں، ریونیو اور امور صحت پر ترجیحات کو طے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بوجوہ تعطل یا سست روی کے شکار امور پر اب پوری توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت اجلاس و کانفرنس میں تمام ڈی سیزاور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں