سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ہفتہ ستمبر 17:19

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا‘ جس کی صدارت سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک نے کی‘ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کو نمٹانے کے حوالے سے متعلقہ محکموں،پولیس ،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی جیل، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں زیر التوا اور زیر سماعت مقدمات کا جائزہ اور پولیس افسران نے یکم جنوری 2020 ء سے 9 ستمبر دو ہزار بیس تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں انسدادِ دہشت گردی اور دیگر فوحداری مقدمات نمٹانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی ،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک ، آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب مومن علی آغا،سیکرٹری فنانس محمد عبداللہ سنبل‘ سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون ،آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمدطاہر رائے،ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ڈاکٹر مسعود سلیم اورسی سی پی او لاہور عمر شیخ سمیت صوبہ بھر کے آر پی اوز نے شرکت کی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments