پارٹی کی مضبوطی کیلئے گلی محلو ں میں قیادت کا پیغام پہنچانے والے کارکنوں پر ہمیں فخر ہے، چوہدری حسین الٰہی

اتوار 20 ستمبر 2020 13:15

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چوہدر ی حسین الٰہی نے کہا ہے کہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے گلی محلوں میں مسلم لیگ (ق) کی قیاد ت کا پیغام پہنچانے والے کارکنوں پر ہمیں فخر ہے، خو اتین کو معا شرے میں باعزت مقام دلانے کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی سے ملاقا ت میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ خوا تین پارٹی کی مضبو طی کے لئے جو کردار ادا کررہی ہیں وہ تاریخی ہے، بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ہر جگہ الیکشن لڑنے کے لئے سپورٹ فراہم کر ینگے۔ ملاقات کے دوران سمیرا ساہی نے چوہدری حسین الٰہی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ چوہدری برداری کی سیا ست کا محور ومرکز عوام کی خد مت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں