اپوزیشن قوم سے جھوٹ بول کر انہیں گمراہ نہیں کرسکتی۔ ارمغان صادق

اتوار 20 ستمبر 2020 20:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے رہنما ارمغان صادق نے کہاکہ فیٹف بل کی منظوری وزیراعظم عمران خان اور اراکین قومی اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں، اپوزیشن قوم سے جھوٹ بول کر انہیں گمراہ نہیں کرسکتی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کی مخالفت کرکے کرپٹ ٹولے نے اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے، فیٹف کے بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک دفعہ پھر ناکامی کا سامنا ہواہے ، کرپٹ ٹولے کاعوام دشمن چہرہ کھل کر سامنے آگیاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں