وزیراعظم عمران خان کی جرات مندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ گامزن ہو چکا ہے۔ ام البنین

اتوار 20 ستمبر 2020 20:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جرات مندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ گامزن ہو چکا ہے، ترقی یہ سفر اب رکنے والا نہیں، تحریک انصا ف بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سانحہ موٹر وے کے مجرموں کو عبرتناک سزائیںدلوائیںگے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے، حکومت اور اپوزیشن کو ملکرخواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ایسے گھنائونے جرائم میں ملوث مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں