کرپٹ اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ شنیلا روتھ

اتوار 20 ستمبر 2020 20:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) تحریک انصاف مینارٹی ونگ کی مرکزی صدر و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شنیلا روتھ نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن کی جماعتیں عوام کی نظروں سے گرچکی ہیں، تحریک انصاف نے کرپٹ ٹولے سے عوام کو نجات دلائی، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی اے پی سی ٹوپی ڈرامہ ہے جس کی عوام کوکوئی دلچسپی نہیں، کرپٹ ٹولے کو حکومت کی کامیابیاں ہضم نہیں ہو پا رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں