حسن مرتضی کاوزیراطلاعات پر وڈیو بیان میں اسلحے کی نمائش کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

پیر 21 ستمبر 2020 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ چھچورے وزیراطلاعات پر وڈیو بیان میں اسلحے کی نمائش کا مقدمہ درج کیا جائے،اگر کوئی عام شہری اسلحہ کی نمائش کرے تو پکڑ لیا جاتا ہے ،اس چھچھورے وزیر کو فوری طور پر اسلحہ کی نمائش کے مقدمے میں گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک وزیر کا دہشتگردوں کی طرح وڈیو بیان میں اسلحہ دکھانا سنگین معاملہ ہے۔چھچھورے وزیر اور اس کی بزدل قیادت انتقام میں اندھے ہو کر اسلحہ سے ڈرا رہے ہیں،ان کی بدکلامی اور نیب کے مقدمات کام نہیں آئے تو اب اسلحہ لے کر سامنے آ گئے ہیں۔ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ تحریک انصاف ایم کیو ایم کا سیکوئل ہے۔حیران ہوں اب تک عمران خان کی غیرسیاسی پولیس نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں