پنجاب بھرمیں 936 ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق 1043 زخمی ہوئے

پیر 21 ستمبر 2020 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں936روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں09افراد جاں بحق جبکہ1043افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔425معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (69فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 401ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور27مسافر490اور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ222ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت226متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد84حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ65حادثات میں68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1052متاثرین میں825مرد اور227خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں174افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 580افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ298زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں864موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے،77موٹر کاریں،27وین06مسافربسیں،32ٹرک اور126دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں