بہت سے پولیس اہلکار متنازعہ اراضی خرید لیتے ہیں، پولیس والے قبضہ مافیا بن جائینگے تو عام شہری کیا کرینگے‘چیف جسٹس ہائیکورٹ

پیر 21 ستمبر 2020 19:35

بہت سے پولیس اہلکار متنازعہ اراضی خرید لیتے ہیں، پولیس والے قبضہ مافیا بن جائینگے تو عام شہری کیا کرینگے‘چیف جسٹس ہائیکورٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیںکہ بہت سے پولیس اہلکار متنازعہ اراضی خرید لیتے ہیں، پولیس والے قبضہ مافیا بن جائیں گے تو عام شہری کیا کریں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست گزارجاوید اقبال کی اراضی پر قبضہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس قاسم خان نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ اکثر پولیس والوں کے خلاف شکایات آ رہی ہیں، بہت سے پولیس والے متنازعہ اراضی خرید لیتے ہیں، پولیس والے قبضہ مافیا بن جائیں گے تو عام شہری کیا کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں