تعلیمی اداروں میں کرونا لہر کے باوجود حکومت کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

پیر 21 ستمبر 2020 20:59

تعلیمی اداروں میں کرونا لہر کے باوجود حکومت کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) وفاقی حکومت نے ملک کے چاروں صوبوں کے تعلیمی اداروں میں کرونا کی لہر کی موجودگی کے باوجود تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ہونے والے این سی او سی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنکس پر شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کے ملک بھر میں پرائمری سکول شیڈول کے مطابق 30 ستمبر کو ہی کھولے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بیج مارک قرار دینے والے سکولوں کے لئے کرونا کے دو کیسز کی شرط لازم رکھی گئی ہے۔ دو کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ سکول کالج یا یونیورسٹی کو پانچ روز کے لئے بند کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں