سگنلز اور شاہرائوں سے پکڑ دھکڑ کے خلاف خواجہ سرائوں کاپنجاب پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حکومت ہمیں نوکریاں دے یا پھر پکڑدھکڑبند کرے،ہم معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں جینے دیا جائے‘خواجہ سرا

پیر 21 ستمبر 2020 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) سگنلز اور شاہراہوں سے پکڑ دھکڑ کے خلاف خواجہ سرائوں کی جانب سے پریس کلب کے باہر پنجاب پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا ، پنجاب پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، خواجہ سرا ئوںکا کہناتھا کہ حکومت ہمیں نوکریاں دے یا پھر پکڑدھکڑبند کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سگنلز اور شاہراہوں سے پکڑ دھکر کے خلاف خواجہ سرائوں نے پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کیا، خواجہ سرائو ںنے پنجاب پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاجا پریس کلب سے چیئرنگ کراس تک پیدل مارچ کیا۔

خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ سگنلز اور شاہراہوں سے پنجاب پولیس بلا وجہ پکڑ دھکر کر رہی ہے۔روزگار کی خاطر سڑکوں پر بھیک مانگنے آتے ہیں، خواجہ سرائو ں کو پکڑ کر جیل میں بند کیا جاتا ہے اور تشدد بھی کیا جاتا ہے۔ حکومت ہمیں روزگار دے تو سڑکوں پر کبھی نہ آئیں، نہیں تو ہماری کمیونٹی کو تنگ نہ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ہم معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں جینے دیا جائے۔ پنجاب پولیس ٹریفک سنگلز پر کمیونٹی کے لوگوں کی گرفتاری فورا بند کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں