کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سکیموں کے کمرشل ایریا میں اضافے کی اجازت دے دی ہی: احمد عزیز تارڑ

پیر 21 ستمبر 2020 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی کے بلڈرز اور ڈویلپرز کو ایز آف ڈوئنگ بزنس ریفارمز کے بارے میں بریفنگ دی او ر انہیں وزیراعظم کے ویژن کے تحت تعمیراتی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ رہائشی ،کمرشل،صنعتی اوروئیر ہائوس کے نقشہ جات کی منظوری اور عمارت کے تکمیلی سرٹیفیکیٹ کا اجراء صرف 30د ن میں کیا جائے گا۔

زمین کے استعمال کی تبدیلی کی اجازت45دن میں دی جائے گی اور اس مقصد کے لئے ٹائم لائنز کی سختی سے پابندی کی جا رہی ہے۔اس مقصد کے لئے درخواستوں کی جلد پراسسنگ کے لئے ای خدمت مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ رہائشی سکیم کی 60دن میں منظوری کے لئے پلاننگ پرمیشن کی شق کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔سکیم کی حتمی منظوری سے قبل فیس ادائیگی اور لے آئوٹ پلان کی تکنیکی منطوری کے بعد پلاٹوں کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سکیموں کے کمرشل ایریا میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ حتمی منظوری کے لئے محکمہ ماحولیات نے این او سی کی شرط کا خاتمہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لینڈ ایکوزیشن رولز کے تحت مارکیٹ ریٹ پر ادائیگی کر کے 10فیصد تک اراضی ایکوائر کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ رہائشی سکیم کی پانچ کلو میٹر حدود میں قبرستان کی جگہ فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

رہائشی سکیم میں تفریحی مقام کیمپنگ پارک ‘امیوزمنٹ پارک ‘با غات ‘چھوٹے ‘چڑیا گھر ‘گالف کورس اور کھیلوں کے میدان بنانے کی اجازت دی گئی ہے اوررہائشی سکیموں کو ماحول دوست بنانے کے لئے فی کنال 10درخت لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طر ف سے لینڈ یوز ریگولیشنز میں تبدیلی سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

رہائشی زون میں مسجد،کلب،ہسپتال اورڈے کیئر سنٹر کے قیام کی اجازت دی گئی ہے تاکہ بنیادی ضروریات کی آسان فراہمی اور رہائشی معیار کی بہتری کو ممکن بنایا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ پلاٹ کی مکمل کمرشلائزیشن فیس ادا کرنے پر5فیصد چھوٹ دی گئی ہے اور کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کی مد ت 2کی بجائے 3سال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ کاروبار بڑھانے کے لئے اراضی سے متصل اتنی جگہ خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بریفنگ کے موقع پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز لاہور کے نمائندے انجینئر اکبر شیخ، میاں طاہر جاوید، حافظ میاں محمد نعمان بھی بریفنگ میں موجودتھے ۔ اس کے علاوہ چیف میٹروپولیٹن پلانر سید محمد ندیم اختر زیدی اور چیف ٹائون پلانر طارق محمودنے شرکت کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں