علی بابا چالیس چور بلاتفریق احتساب کے خوف سے ایک چکے ہیں، ثانیہ کامران

پیر 21 ستمبر 2020 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب ثانیہ کامران نے کہاکہ علی بابا چالیس چور بلاتفریق احتساب کے خوف سے ایک چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں درست سمت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، نوازشریف صحت مند ہیں وہ ملک میں آکر اپنے کیسوں کا سامنا کریں، نوازشریف کے ہیلے بہانے اب کسی کام نہیں آئیںگے ، اے پی سی قومی مجرموں کا اکٹھ تھا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خاتمے کے لئے 22 سال تک جدوجہد کی ، کرپٹ اپوزیشن کی دھمکیاں اور حکومت گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، چور ٹولے کے مقدر میں جیل لکھی جا چکی ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں