آل شریف کا ملکی اداروں پر تنقید کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے،اعجازاحمدچوہدری

نوازشریف اور ان کے حواری مسلسل مودی کی زبان بول رہے ہیں،، پاک فوج ملک میں امن کے قیام ،دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے ،صدرتحریک انصاف سنٹرل پنجاب

پیر 21 ستمبر 2020 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ آل شریف کا ملکی اداروں پر تنقید کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے، شریف برادران نے اپنے دورِحکومت میں سپریم کورٹ پر حملہ کروایا ، نوازشریف اور ان کے حواری مسلسل مودی کی زبان بول رہے ہیں، نوازشریف کی تقریر کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،پاک فوج پر پوری قوم کو فخرہے ، پاک فوج ملک میں امن کے قیام ،دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے ، نوازشریف اور ان کے حواری اپنے گریبانوں میں جھانکیں، نوازشریف کو شرم آنی چاہئے کہ قوم نے انہیں تین دفعہ وزیراعظم منتخب کیا تھاوہ کس منہ سے ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، نوازشریف کی تقریر سے ان کی اصلیت قوم کے سامنے عیاں ہو گئی ہے اور ان کا ملک دشمن چہرہ کھل سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی آفس میں ضلع شیخوپورہ کے صدر کنور عمران سعید، انجمن تاجران کے صدر حاجی ملک محمد اسلم بلوچ ، ماجد کاہلوں ، گجرات سے چوہدری الیاس ، لاہور شمالی و جنوبی کے صدور غلام محی الدین دیوان ، ظہیر عباس کھوکھر، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سنگھ پورہ رانا عارف مشتاق ، عمران امین ، خالد جوئیہ، ناصر جٹ، اشفاق بلوچ، فرخ امین ، ملک عامر کھوکھرسمیت دیگر پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا، انہوں نے مزید کہاکہ آل کرپٹ لٹ مار پارٹیز کی اے پی سی کا اعلامیہ جھوٹ کا پلندہ ہے ، کرپٹ اور بے ایمان ٹولہ عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا ، نوازشریف بیانیہ عوام نے مسترد کردیا ہے ، تحریک انصاف فسادی اور بربادی ٹولے کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، بلاول زرداری ، فضل الرحمان اور ٹی ٹی شریف کی بلاتفریق احتساب سے کیوں چیخیں نکل رہی ہیں، آل کرپٹ لٹ مار پارٹیز کا اتحاد ملک کے لئے اپنے ذاتی مفاد کے لئے ہے ، ساری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، نوازشریف ڈرامے بازی کرنے کی بجائے وطن واپس آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں