حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے،آصف جٹ

پیر 21 ستمبر 2020 23:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے رہنماء آصف جٹ نے کہاکہ حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت دن رات عوام کی خدمت کرنے میںمصروف ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور کسانوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدور اور کسان کی ترقی پاکستان کی ترقی کے متراد ف ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدور اور کسان کا استحصال کیا ہے اور ان کے بنیادی حقوق سلب کئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں حکومت نے براہ راست پسے ہوئے طبقات کی بھرپور مدد کی ہے ،حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں