موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملز م عابد کی گرفتاری کے لیے پمفلٹ تیار

گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے 25 لاکھ کے انعام کی ترغیب دی گئی ہے ، دو متوقع حلیہ جات کی تصاویر بھی شامل

منگل ستمبر 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملز م عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے پمفلٹ تیار کرلیا ، گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے پمفلٹ میں 25 لاکھ کے انعام کی ترغیب دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال پنجاب پولیس کی گرفت میں نہیںآسکا، عابد علی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پمفلٹ تیار کرلیا ہے، پمفلٹ میں گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئی25 لاکھ کا انعام بھی درج ہیں۔

پولیس نے پمفلٹ میںعابد علی کے 2 متوقع حلیہ جات کی تصاویر لگا دیں اور گرفتاری کی اطلاع کے لیے 2 موبائل نمبرز بھی جاری کئے ہیں، ایس پی سی آئی اے لاہورعاصم افتخار اور ڈی ایس پی حسنین حیدر کے نمبردرج ہے۔دوسری جانب ملزم کی گرفتاری سے آگاہی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments