سی سی پی او محمد عمرشیخ اور ایس ایس پی ڈسلپن عبادات نثار نے اپنے دفترمیں سائلین کو سنا

منگل 22 ستمبر 2020 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) سی سی پی او لاہور محمد عمرشیخ اور ایس ایس پی ڈسلپن عبادات نثار نے اپنے دفترمیں سائلین کو سنا اور سائلین کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے فوری احکامات جاری کئے۔ سی سی پی او لاہورنے کمپلنٹ مینجمنٹ سسٹم ،آئی جی کمپلین سیل اور پی ایم پورٹل کی زیر التواء شکایات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ان کامزیدکہنا تھاکہ سائلین کی شکایات پر فوری عمل کروا کر ان کی دادرسی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انکوائری افسران ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں اور مس کنڈکٹ یا کرپشن کی شکایت پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے۔ پولیس افسران شہریوں کے ساتھ حسن سلوک اور عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں۔ نارواسلوک اور تضیحک آمیز رویہ اپنانے والے افسران کو محکمے میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں