لاہور، تیزرفتار موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

منگل 22 ستمبر 2020 11:25

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) قصور روڈ پرکھار روہی نالہ کے قریب منگل کے روز علی الصبح تیزرفتار موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 28 سالہ محمد جمیل ولد محمد عمر ساکن ڈھنگ شاہ دیپال پور روڈ قصور کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار رائے ونڈ سے قصور جارہا تھا۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کرٹریکٹر کو اپنی تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔ ریسکیو 1122 نے نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں