اپوز یش جماعتوں کے طو طے ملک د شمنی پر مبنی بیانات دینے سے گریز کریں‘شاہد صدیق

بدھ 23 ستمبر 2020 13:46

اپوز یش جماعتوں کے طو طے ملک د شمنی پر مبنی بیانات دینے سے گریز کریں‘شاہد صدیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ لیگی قیاد ت خود کو شیر بھی کہتی ہے اور’’ میدان‘‘ سے بھا گنے کیلئے بیماری جیسے ڈرامے بھی ر چا تی ہے،اپوز یش جماعتوں کے طو طے ملک د شمنی پر مبنی بیانات دینے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شر یف کو ہر حال میں عدالت میں پیش کر نے کیلئے پی ٹی آئی حکومت ہر ممکن اقداما ت کرے گی ، نواز شر یف قومی مجرم ہیں ان کی گر فتاری کیلئے انٹر پو ل سے بھی رابطہ کیاجائے گا، قومی مجرم دنیا کے کسی بھی کو نے میں چلے جا ئیں وہ کڑے احتسا ب سے کسی صور ت نہیں بچ سکتے۔

انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن کے تر جمان مسلسل ادارو ں کیخلا ف زہر اگل رہے ہیں وہ اپنی زبان کو لگا م دیں اگر کو ئی ایکشن ہوا تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہو نگے۔اپوز یشن جماعتیں کر پشن بچائے کیلئے 100 اے پی سی بھی کر لیں تو انہیں پھر بھی نہ این آر او ملے گا نہ ان سے ڈھیل یا ڈیل ہوگی،جنہوں نے قومی خزانہ لو ٹا ہے ان سے پا ئی پائی حسا ب لینے تک انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دیںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں